ارطغرل غازی کے ترگت الپ نے پاکستانی ڈرامے میں کام پر رضامندی ظاہر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارطغرل غازی کے ترگت الپ نے پاکستانی ڈرامے میں کام پر رضامندی ظاہر کردی
ارطغرل غازی کے ترگت الپ نے پاکستانی ڈرامے میں کام پر رضامندی ظاہر کردی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے تاریخی ترک ڈرامے میں ترگت الپ کا کردار نبھانے والے فنکار جنگیز جوشقون نے پاکستانی ڈرامے میں کام پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے شو میں ارطغرل غازی کے مشہور کردار ترگت الپ کے ساتھ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو بلایا گیا جہاں جنگیز جوشقون نے پاکستان آنے اور ڈرامے میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

ترک فنکار نے اہلِ پاکستان کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری پیدائش ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہوئی، ابھی تک شادی نہیں ہوسکی جبکہ باسکٹ بال کا پروفیشنل کھلاڑی ہونے کے باوجود مجھے ماڈلنگ میں آنا پڑا کیونکہ میں زخمی ہوگیا تھا۔

پروگرام کے دوران ترک فنکار نے شاہد آفریدی سے کرکٹ سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر سابق پاکستانی کپتان نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ ضرور پاکستان آئیں، ہمیں آپ کی میزبانی کرکے خوشی ہوگی اور ڈرامے میں آپ جس طرح کلہاڑا چلاتے ہیں، وہ مجھے ضرور سکھائیں۔

دورانِ گفتگو جنگیز جوشقون نے کہا کہ ارطغرل غازی کی شوٹنگ کے دوران ایک بار میری کہنی ٹوٹ گئی، اداکاری میں بہتری لانے کیلئے ڈرامے کی ہر قسط کو دیکھا ہے تاہم ارطغرل کا چوتھا سیزن میرے لیے بے حد مشکل ثابت ہوا۔ارطغرل غازی میں میرا پسندیدہ کردار وہی ہے جو میں ادا کررہا ہوں۔  

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں  شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجیک نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبادکباد دی۔

ڈرامہ ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد ایسرا بلجیک پاکستانی مداحوں کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں جبکہ ترک اداکارہ نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے بے حد پسندیدگی کے بعد پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ ماڈلنگ کے معاہدے کئے۔

مزید پڑھیں:  حلیمہ سلطان کی پاکستانیوں کو انوکھے انداز میں عید کی مبارکباد

Related Posts