میانوالی: پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر حملہ کرنے والا کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کالاباغ میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پرحملہ کیا، جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور بیس منٹ تک دونوںا طراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی ٹی ڈی پنجاب/ اہم کاروائی
ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں دہشتگردوں کا کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر حملہ،کالا باغ میں 20 منٹ تک دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر حبیب الرحمان ہلاک اور 2 فرار pic.twitter.com/0zSJo7Ha5I— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) February 17, 2023
فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہے جبکہ اُس کے دو ساتھی فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ اورٹی ٹی پی کے سٹیکرز برآمد ہوئے ہیں۔
جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، 5 افغان مسافر گرفتار
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دو دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔