ٹی ٹی پی نے پشاور خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹی پی نے پشاور خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی
ٹی ٹی پی نے پشاور خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

پشاور: کالعدم عسکریت پسند گروپ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس لائنز کے قریب ایک مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، جس میں کم از کم 32 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب نمازی عصر کی نماز کے لیے مسجد میں جمع تھے۔ دھماکے کی شدت سے مسجد کا ایک حصہ بھی دب گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں خوفناک مناظر دکھائے گئے ہیں، جہاں خون میں لت پت زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا جارہا تھا، ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:صوابی میں پولیس کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

 حساس علاقے میں ہونے والے واقعے نے خودکش حملے نے سوالات کو بھی جنم دیا ہے کیونکہ رہائشیوں کو علاقے میں داخل ہونے کے لیے کئی پولیس چیک پوسٹیں عبور کرنا پڑتی ہیں۔

Related Posts