اتوار کے روز واشنگٹن سے روانہ ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کیلئے آج بھارت پہنچیں گے جس کے دوران بین الاقوامی امور زیر غور آئیں گے۔
دو روزہ دورۂ بھارت کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال اور مسئلۂ کشمیر پر بھی گفتگو ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے، شہریت بل سے بھارت میں پیدا ہونے والی صورتحال اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے بھی گفتگو متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورۂ بھارت کے دوران مسئلۂ کشمیر پر بھارتی قیادت سے بات چیت کے لیے تیار ہو گئے ۔صدر ٹرمپ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق پر بھی بات کریں گے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورۂ بھارت آج سے شروع ہورہا ہے۔ دو روزہ دورۂ بھارت کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارتی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
دورۂ بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ایڈمنسٹریشن کے حکام نے بتایا کہ صدر ٹرمپ بھارت سے پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے بھی گفتگو کریں گے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلۂ کشمیر پر بات کیلئے تیار