مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےجوبن سکاکرنے کےلیےتیارہوں،امریکی صدر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےجوبن سکاکرنے کےلیےتیارہوں،امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم سے رواں ہفتے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت باہمی اختلافات حل کرلیں، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےجوبن سکاکرنے کےلیےتیارہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم سے رواں ہفتے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں  زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت باہمی اختلافات حل کرلیں، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےجوبن سکاکرنے کےلیےتیارہوں۔

 اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان اور نریندر مودی سے کہا کہ دوستوں اب مسئلہ کشمیر کو حل کرو، بس اب اس مسئلے کو حل کرہی دو۔

ٹرمپ نے کہا کہ میری پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے بہت ہی تعمیری ملاقاتیں رہیں، میں نے دونوں رہنماؤں سے کشمیر کے بارے میں بات کی، میں نے کہا جو بھی مدد میں کرسکتا ہوں کروں گا چاہے اسے ثالثی کہہ لیں یا کچھ اور۔

امریکی صدر کاکہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ممالک ہیں اور انہیں یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا، ، کشمیر انتہائی سنگین مسئلہ ہے  اس معاملے پر جو کرسکا ، کرنے کیلئےتیار ہوں۔ دونوں سربراہان میرے دوست ہیں اور انہیں مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان معاملات انتہائی پیچیدہ ہیں تاہم امید ہے کہ یہ بہتر ہوجائیں گے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے بھی دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کرنے  کے لیے اپنی ثالثی کی پیش کش کرچکے ہیں  جسے بھارتی وزیراعظم مودی مسترد کرچکے ہیں۔

Related Posts