ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کی ڈیٹنگ کی خبریں، ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کی ڈیٹنگ کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

اِن دنوں مشہور امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی نیشنل فٹبال لیگ کے فٹبالر ٹریوس کیلس کی ڈیٹنگ کی خبریں ہر طرف زیر گردش ہیں، دونوں کو کئی دفعہ عوامی مقامات پر ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کے رومانوی تعلق پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ میں دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، مجھے پوری امید ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہیں گے اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونگے۔

یاد رہے کہ سال 2020 میں ٹیلر سوئفٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بے کار صدر ہیں جن کا کوئی اثر نہیں، انہوں نے وبائی صورتحال میں بحران کو مزید سنگین کیا ہے۔

Related Posts