امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ افغان طالبان نے افغانستان میں امریکی فوجی سمیت دیگر 12 افراد کو قتل کرکے اچھا نہیں کیا، طالبان جانتےہیں کہ انہوں نےبڑی غلطی کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےپیغام میں ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھا کہ مذاکرات کے لیے زیادہ بہتر راستے موجود ہیں، طالبان نے بڑی غلطی کی ہے ہمیں سمجھ آگیا ہے کہ اب طالبان کے ساتھ کس طرح سے نمٹنا ہے۔
The Taliban has never been hit harder than it is being hit right now. Killing 12 people, including one great American soldier, was not a good idea. There are much better ways to set up a negotiation. The Taliban knows they made a big mistake, and they have no idea how to recover!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 14, 2019
امریکی صدرکاکہناتھا کہ اب طالبان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ہم افغان طالبان پر اتنے زور دار حملے کر رہے ہیں کہ جتنے ماضی میں کبھی نہیں ہوئے، طالبان کو سمجھ نہیں آئی مگر مذاکرات کےلئے اس سے بہتر طریقے اختیار کیے جاسکتےتھے، طالبان کو سمجھ نہیں آرہا کہ اب کیسے سنبھلیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں کابل میں خودحملےمیں امریکی فوجی سمیت 12افرادکی ہلاکت کےبعدڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے جاری مذاکراتی عمل کوختم کرنےکااعلان کیا تھا۔
طالبان نے اس اقدام کو امریکا کے لیے تباہ کن قراردیتےہوئےکہاتھا کہ امریکا نہیں جانتاکہ وہ کس قوم سےلڑرہا ہے،انہوں نے100سال تک امریکا سےلڑنےکااعادہ کیاہے۔