کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد صدر ٹرمپ کا پہلی بار عوام سے خطاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد صدر ٹرمپ کا پہلی بار عوام سے خطاب
کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد صدر ٹرمپ کا پہلی بار عوام سے خطاب

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد پہلی بار عوام سے خطاب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز امریکی صدر کے معالجین نے تصدیق کی کہ اب وہ کورونا وائرس سے محفوظ ہیں جس کے بعد ٹرمپ پہلی بار عوام کے روبرو جلوہ گر ہوئے۔

امریکی صدر کے فزیشن سین کانلے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ٹیسٹ کرایا جس سے پتہ چلا کہ ان سے وائرس کسی دوسرے شخص کو منتقل ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے فزیشن کے بیان پر فوری طور پر کوئی ردِ عمل نہ دیتے ہوئے یہ خبر جاری نہ کی کہ آیا صدر ٹرمپ وائرس سے صحتیاب ہوئے یا نہیں۔

ہفتے کی سہ پہر کو صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی بالکونی پر کھڑے ہو کر عوام سے سے مختصر گفتگو کی جس کے دوران جرم سے جنگ اور امریکی معیشت کو مستحکم کرنے کی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کے بعد وائٹ ہاؤس اور عسکری قیادت بھی کورونا کا شکار

Related Posts