امریکا میں 12ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی، ٹرمپ نے کن ممالک کو نشانہ بنایا ہے؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Trump imposes entry ban on citizens from 12 countries: Which nations are affected?
(Image: People.Com)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بارہ ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں ایران اور افغانستان بھی شامل ہیں۔

نئے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

کچھ ممالک کے شہریوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ بعض پر جزوی طور پر پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر بارہ ممالک پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اور سات ممالک ایسے ہیں جن کے شہریوں پر جزوی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے ویزے بھی اس اقدام سے متاثر ہوئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد امریکی عوام کو بیرونی خطرناک عناصر سے محفوظ رکھنا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ امریکا نے ایران، افغانستان اور دیگر ممالک کے خلاف اس نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہوں۔ امریکی حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی یہ پابندیاں ان طلبہ اور عام شہریوں کو بھی متاثر کریں گی جو امریکا کاروباری، تعلیمی یا دیگر اہم مقاصد کے لیے سفر کرتے ہیں۔

Related Posts