پاکستان نے کھیلوں کے حوالے سے پوری دنیا میں خوب نام کمایا ہے، پاکستان کے کھلاڑی سبز ہلالی پرچم کو دنیا بھر میں شان سے لہرا کر پاکستان کی عزت میں اضافہ کررہے ہیں۔
ایسا ہی ایک نام ٹم خان ہے جنہوں نے اپنے فن سے خوب نام کمایا اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔
مارشل آرٹ کھلاڑی، فائٹر ، باڈی بلڈر اورفٹنس ٹرینر ٹم خان نے متحدہ عرب امارات میں پہلی مکسڈ مارشل آرٹس اکیڈمی قائم کی۔ ٹم خان نے حال ہی میں سپر اسٹار جیکی چن کے ساتھ فلم ونگارڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
ایم ایم نیوز نے اپنے ٹم خان کیساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا جس کا احوال نذر قارئین ہے۔
ایم ایم نیوز: مکسڈ مارشل آرٹس میں دلچسپی کیسے پیدا ہوئی؟
ٹم خان: الٹی میٹ فائٹنگ چمپئن شپ دیکھنے کے بعد مجھے اس کھیل سے عشق ہوگیا، ایک معرکہ میں روئیس گریسی نے چار مردوں کو شکست جس کے بعد میرا شوق اپنے عروج پر پہنچ گیا۔
ایم ایم نیوز: آپ نے پاکستان کیوں چھوڑا؟ کوئی یادرگار لمحہ ؟
ٹم خان: میرے والدین 1981 میں پاکستان سے برطانیہ چلے گئے اور میری پیدائش لندن میں ہوئی لیکن میں باقاعدگی سے ہر سال پاکستان کا دورہ کرتا ہوں۔ میں ہمیشہ فخر سے کہتا ہوں کہ میں پشتون ہوں اور پاکستان کی ثقافت سے محبت کرتا ہوں۔جہاں تک یادگار لمحے کی بات ہے تواپنے خاندان کو دیکھنا اور ملنا ہمیشہ حیرت انگیز ہوتا ہے۔
ایم ایم نیوز: ہالی ووڈ میں آپ کو پہلا موقع کیسے ملا؟
ٹم خان: دبئی میں مقیم کاسٹنگ ایجنسی نے مکس فیم نامی ایک کردار کے لئے مجھ سے رابطہ کیا،انہوں نے دیکھا کہ یہ میری شبیہ کے مطابق ہے اور انہوں نے مجھے پیشکش کی جسے میں نے قبول کرلیا۔
ایم ایم نیوز: آپ کس اداکار ، پہلوان یا مشہور شخصیت سے متاثر ہیں؟
ٹم خان: میں ہمیشہ سے مائیکل جیکسن اور محمد علی کا مداح رہا ہوں، یہ دونوں بچپن سے میرے ہیرو رہے ہیں۔
ایم ایم نیوز: جیکی چین کے ساتھ آپ کا تجربہ کیسا رہا؟
ٹم خان: جیکی چین جیسے لیجنڈ کے ساتھ کام کرنا واقعی ایک اعزازہے،میرے نزدیک ، وہ ہمیشہ ایکشن سنیما کے سب سے بڑے ہیروزمیں سے ایک رہے ہیں۔ مجھ جیسے عاجز انسان کیلئے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ مجھے جیکی چن ےکے ساتھ کام کرنیکا موقع ملا۔
ایم ایم نیوز: آپ اپنی فٹنس روٹین کو کس طرح برقرار رکھتے ہیں؟
ٹم خان: میں باقاعدگی سے تربیت کرتا ہوں اور وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کی بھی مشق کرتا ہوں۔میں دن میں دو بار ٹریننگ کرتا ہوں ، صبح میں کارڈیو کی تربیت دیتا ہوں اور شام کو یا تو ویٹ لفٹنگ یا مکسڈ مارشل آرٹس کی پریکٹس کرتا ہوں۔
ایم ایم نیوز: کیا اسٹارڈم نے آپ کو متاثر کیا ہے؟
ٹم خان: نہیں مجھے یقین نہیں ہے کہ میں ایک اسٹار ہوں۔ میرے لئے اسٹار عمران خان یا محمد علی ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کی زندگی بدل دیتے ہیں، یہ واقعی ستارے ہیں۔ میں صرف ایک عام آدمی ہوں اورخود کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
ایم ایم نیوز: آپ کام ، فٹنس اور خاندان کے مابین وقت کو کیسے تقسیم کرتے ہیں؟
ٹم خان: یہ مشکل ہوتا ہے لیکن میرے لئے میرا خاندان ہمیشہ ترجیح ہوتاہے۔ میں ان کو کافی توجہ دینے اور اپنی ترجیح کو یقینی بناتا ہوں۔
ایم ایم نیوز: اگر موقع ملے تو کیا آپ پاکستان میں کام کریں گے؟
ٹم خان: ہاں بالکل میرا مقصد یہ ہے کہ وہاں کچھ اکیڈمیوں اور پروگراموں کا قیام عمل میں لایا جائے اور اس خطے میں ٹیلنٹ تلاش کیا جائے۔ میں کسی فلمی پروجیکٹ میں اپنے ملک کی خوبصورتی کو بھی شامل کرنا چاہتا ہوں۔
ایم ایم نیوز: آپ کا کون سا خواب ہے جو ادھورا رہ گیا ہے؟
ٹم خان: میرا صرف ایک ہی خواب ہمیشہ جنت میں پہنچنا ہے انشاء اللہ۔ بطور مسلمان میرا یہی خواب ہے اور جہاں تک اہداف کا تعلق ہے میں ان تمام چیزوں سے مطمئن ہوں جو میں نے حاصل کی ہیں ، میں ایک سادہ آدمی ہوں اور وہی کرتا ہوں جو مجھے پسند ہے اور جو کچھ میں کرتا ہوں اس سے پیار کرتا ہوں۔
ایم ایم نیوز: اگلے 10 سالوں میں آپ خود کو کہاں دیکھتے ہیں؟
ٹم خان: میں بس یہی کہہ سکتا ہوں کہ زندہ اور صحتمند رہوں، اپنی بیٹیوں کو اچھی طرح پالنا اور اپنے کنبہ کی دیکھ بھال کرنا چاہتا ہوں۔ اگر میں دوسروں کی مدد کے لئے اپنے وسائل استعمال کرسکتا ہوں تو میں ہمیشہ کروں گایہی یہ میرا مقصد ہے۔
ایم ایم نیوز: آپ دوسروں کو کیا مشورہ دیتے ہیں؟
ٹم خان: جس چیز کا آپ کو شوق ہے بس آپ وہ کریں۔ معاشرے کا دباؤ محسوس نہ کریں،آپ وہ کریں جو آپ کا دل کہتا ہے اور اگر میں یہ کام کرسکتا ہوں تو آپ بھی کرسکتے ہیں، ہر انسان برابر ہے، آپ میں کوئی کمی نہیں ، بس تھوڑی سے کوشش سے آپ کامیاب ہوسکتے ہیں۔