اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان وزیراعظم نے ریلیف فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت اللہ تعالیٰ کی جانب امتحان ہوتا ہے،تمام ڈونرزکا شکریہ ادا کرتا ہوں،وزیر اعظم نے کہا کہ جب بزنس مین نقصان کے دورمیں فراڈکرتا ہے تووہ تباہ ہوجاتا ہے۔
بدقسمتی سے اسلام کوووٹ لینے اوردیگروجوہات کی بناپراستعمال کیا جاتارہا،تعمیراتی شعبے سے وابستہ لوگ موجودہ صورتحال میں شدید متاثر ہورہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کھلنے سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار مل سکتا ہے،مشکل وقت میں مسلمان کے ایمان کا پتہ چلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا قوم کیلئے امتحان اور مشکل وقت ہے،جب قوم اس چیلنج سے نکلے گی توبالکل مختلف قوم ہوگی۔
تقریب کے انعقاد پرگورنرپنجاب کاشکرگزارہوں،مخیرحضرات نے دل کھول کرعطیات دیے ہیں۔
کورونا وائرس قوم کیلیے امتحان اورمشکل وقت ہے،مشکل اس لیے ہے کہ کسی کوتجربہ نہیں کہ اس صورتحال سے کس طرح نکلناہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انسان کی سب سے بڑی خوبی مشکل وقت میں صبرکرناہے،لوگ پاگل پن کرکے اپنے آپ کومشکل میں نہ ڈالیں۔
پاکستان میں غربت کی لکیرسے نیچے5سے6کروڑلوگ ہیں،اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ کورونا سے پاکستانیوں کو کچھ نہیں ہوگا۔
میں کورونا وائرس کوبڑاچیلنج سمجھتاہوں،کورونا کسی کونہیں چھوڑتا،سوشل میڈیا کی غلط باتوں پرنہ جائیں اور حفاظتی تدابیر پر لازی عمل کریں۔