پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر قومی وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور ساتھ افریقن وومن ٹیم کی کپتان لورا وولورٹ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی کی تقریب رونمائی میں گو لوٹلو کے چیئرمین ماجد بشیر بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز سے پاکستانی ویمنز ٹیم کے مصروف انٹرنیشنل سیزن کا آغاز کل سے ہورہا ہے اور کپتان ندا ڈار جیت کے ذریعے ابتدا کرنے کے بارے میں پرعزم دکھائی دیتی ہیں۔

جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جمعہ کے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

یہ اسٹیڈیم تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں (یکم، تین اور چار ستمبر) کے علاوہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی بھی میزبانی کرے گا یہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔

ون ڈے میچز آٹھ، گیارہ اور چودہ ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ یہ تمام چھ میچز پی ٹی وی نیشنل اور پی ٹی وی اسپورٹس پر لائیو دکھائے جائیں گے جبکہ اس کی لائیو اسٹریمنگ اے آر وائی زیپ پر ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی میچز شام ساڑھے سات بجے شروع ہونگے جبکہ ون ڈے میچز دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہونگے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ سیریز کل سے شروع ہوگی

یہ سیزن پاکستانی ویمنز ٹیم کے لیے بہت مصروف ہے جس میں اسے پندرہ ون ڈے انٹرنیشنل اور سترہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے ہیں اور ایشین گیمز میں بھی حصہ لینا ہے۔

Related Posts