سرکاری اہلکاروں کی دھوکہ دہی، تھائی لینڈ سے آئے ہوئے مسافر پاکستان آ کر پریشان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکاری اہلکاروں کی دھوکہ دہی، تھائی لینڈ سے آئے ہوئے مسافر پاکستان آ کر پریشان
سرکاری اہلکاروں کی دھوکہ دہی، تھائی لینڈ سے آئے ہوئے مسافر پاکستان آ کر پریشان

 سرکاری اہلکاروں کی دھوکہ دہی سے پریشان تھائی لینڈ سے پاکستان آ کر اسلام آباد میں سخت پریشان ہیں جبکہ حج کمپلیکس میں مسافروں کے کھانے پینے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 روز سے بینکاک سے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز کے ذریعے لائے گئے مسافر شدید پریشان ہیں۔ حج کمپلیکس جہاں مسافروں کو ٹھہرایا گیا ہے، وہاں کھانے پینے کے ساتھ ساتھ نہانے، وضو کرنے اور دیگر ضروریات کے لیے پانی بھی موجود نہیں۔

ڈبل کرایہ وصول کرنے کے بعد بینکاک سے پاکستان لائے گئے مسافروں سے کہا گیا تھا کہ  پاکستان میں آپ کو ہوٹل اور کھانے پینے کی تمام تر سہولیات مفت دی جائیں گی اور کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مفت کیا جائے گا۔

بینکاک میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے تمام مسافروں کو بتایا تھا  کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک ہوٹل اور کھانے پینے کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی لیکن اسلام آباد پہنچنے کے بعد انہیں رات بھر اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی رکھا گیا۔

اگلے دن صبح ایک ہوٹل میں منتقل کرنے کے بعد کہا گیا کہ 7 دن کا کرایہ فی کس کے حساب سے ادا کریں تاکہ آپ سب کے ٹیسٹ کیے جا سکیں جبکہ تمام پاکستانی مسافروں کو یہ بھی کہاگیا کہ ٹیسٹ کی فیسیں بھی آپ نے خود ہی ادا کرنی ہیں۔

جب مسافروں نے بتایا کہ ان کے پاس تو پیسے ہی نہیں کہ ہوٹل کا کرایہ ادا کر سکیں تو پھر ان تمام مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا کہہ کر گولڑہ موڑ کے  حج کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں نہ تو پانی موجود ہے اور نہ ہی کھانے پینے کا کوئی انتظام ہے۔

مسافروں نے اپنے ویڈیو بیان میں اسلام آباد انتظامیہ کی نااہلی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ مسافروں نے جب حج کمپلیکس انتظامیہ سے کھانے پینے کے انتظام کا مطالبہ کیا تو حج کمپلیکس انتظامیہ نے ان کو صاف انکار کردیا۔ 

حج کمپلیکس انتظامیہ نے کہا کہ  ہمارے پاس آپ کے کھانے پینے کا کوئی بندوبست نہیں آپ لوگوں نے خود ہی سارے انتظامات کرنے ہیں جس پر مسافر سراپا احتجاج ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے۔

پریشان حال مسافروں نے وزیرِ اعظم سے درخواست کی ہے کہ ہمارے کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے۔ کورونا وائرس ٹیسٹ کروائے جائیں تاکہ رپورٹ مثبت آنے پر ہم اپنے گھروں کو جا سکیں جبکہ اسلام آباد انتظامیہ صرف زبانی دعووں تک محدود ہے۔ 

Related Posts