ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نے عمران خان کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نے عمران خان کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑا دیا، بلاول بھٹو
ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نے عمران خان کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑا دیا، بلاول بھٹو

سرگودھا: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نے عمران خان کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑا دیا، ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ سلیکٹڈ ہے، نااہل وزیراعظم کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلان جنگ کرکے 27 فروری کو اسلام آباد کیلئے نکلیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے تبدیلی کے نام پر تباہی چل رہی ہے، عوام کے انسانی اور معاشی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا تھا ان کا کیا بنا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، اور وزرا کہتے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی ہے ہی نہیں، ملک میں مہنگائی ہے اور اس کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں، ظالموں نے تجاوزات کے نام پر غریب کے سر سے چھت چھین لی، ایک کروڑ نوکریاں دینا تو درکنار جن کے پاس پہلے سے روزگار تھا وہ بھی چھین لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کسان یوریا کے بحران پر احتجاج کر رہے ہیں، کرپشن پر عوام سے جھوٹ بولا گیا، لیکن ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نے عمران خان کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑا دیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی انہیں سلیکٹڈ کہا تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل عوام اور غریب دشمن ڈیل ہے، آپ کی ناکامی کا بوجھ غریب عوام پر پڑے گا، زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، لیکن جب سے یہ ناکام حکومت آئی ہے ہماری زراعت تباہ ہوگئی۔

نااہل وزیراعظم کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلان جنگ کرکے 27 فروری کو اسلام آباد کیلئے نکلیں گے، اور وہاں پہنچ کر اپنے مطالبات حکومت اور دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں لکھا جائے گا جیالے دیوار بن کر کٹھ پتلی کے آگے کھڑے تھے، ہم نے ہر مشکل وقت میں ملک کو بحران سے نکالا ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کامقابلہ کیا ہے، ہم عوام کی خدمت کے لئے سیاست کرتے ہیں، جمہوریت ہماری سیاست اور مساوات ہماری معیشت ہے۔

مزید پڑھیں: ہماری ماں بہنوں پر تشدد ہوا تو بلاول اور بختاور خاموش رہے، فیصل سبزواری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ظالم حکومت پروپیگنڈے کے باوجود زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی، عمران خان کی نا اہلی کا بوجھ عام آدمی کب تک اٹھائے گا، کٹھ پتلی کو بھگانے کے لئے عوام کے ساتھ نکلیں گے اوربھگائیں گے۔

Related Posts