اسلام آباد، خواجہ سرا برادری کا انصاف کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، خواجہ سرا برادری کا انصاف کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد، خواجہ سرا برادری کا انصاف کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد:نیشنل پریس کلب کے سامنے خواجہ سرابرادری نے اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج کیا۔خواجہ سرا برادری کی گروہ ببلی ملک کی قیادت میں جڑواں شہروں کے خواجہ سراؤں نے احتجاج میں حصہ لیا۔

خواجہ سراؤں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پورے ملک میں خواجہ سراؤں پر ظلم و ستم کیا جاتا ہے،ماراپیٹا جاتا ہے،ہمارا کیس رجسٹرڈ نہیں کیا جاتا،جب ہمیں شہریت کا حق دیا تھا یعنی شناختی کارڈ تو پھر اس کے حقوق بھی دیے جانے چاہیے تھے،جیسے عام شہریوں کو حقوق حاصل ہیں۔

ہمیں معاشرے میں قبول ہی نہیں کیا گیا، جب جس نے چاہا ہم پر اپنی مرضی چلائی، ملک بھر میں خواجہ سراؤں کو قتل کیا جا رہا ہے اور قاتل آزاد پھر رہے ہیں گزشتہ دنوں پشاور میں ہمارے ساتھی کو قتل کر دیا گیا لیکن تاحال اس کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا نہ ہی قاتلوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خواجہ سراؤں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم پیدا ہوتے ہیں تو ہمارے والدین ہمیں پھینک دیتے ہیں، رشتہ دار ہمیں قبول نہیں کرتے،جب تحقیق یا تفتیش کی بات ہوتی ہے تو پولیس کہتی ہے کہ جاؤ اپنے رشتے داروں کو لے کر آؤ، ہم کہاں سے اپنے رشتے داروں کو لے کر آئیں۔

ہمیں تو پیدا ہوتے ہی پھینک دیا جاتا ہے،حکومت بھی ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، ہم آج سراپا احتجاج ہیں کہ ہمارے ساتھی جن کو قتل کیا گیا ان کے قاتلوں کو سزائیں دی جائیں۔

کیا حکومت سوئی ہوئی ہے، احتجاج کے موقع پر خواجہ سراؤں نے پولیس انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ ہمیں فوری طور پر انصاف مہیا کیا جائے ورنہ اگلا احتجاج پارلیمنٹ کے سامنے ہو گا اور ہمارے قتل کئے گئے ساتھیوں کے قاتلوں کو پھانسی دی جائے۔

Related Posts