اسلام آباد: پاکستان کی معروف ٹرانس جینڈر خواجہ سراء اداکارہ اور ماڈل رمل علی نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اداکارہ رمل علی کو انصاف ویلفیئر ونگ کی رکنیت دیدی گئی ہے۔ ٹرانس جینڈر ماڈل رمل علی کو ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دیدی گئی ہے۔
رمل علی کو دونوں اداروں میں جنسی تفریق کے لئے کوآرڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے رمل علی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے، اپنی کمیونٹی کے افراد کی بہتری کے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گی۔
یہ بھی پڑھیں:خواجہ سراؤں کیلئے خوشخبری، اسلام آباد میں دینی تعلیم کیلئے مدرسے کا آغاز