راولپنڈی: نواحی علاقے بھیرہ میں لین دین کے تنازعہ پر باپ نے فائرنگ کر کے حقیقی بیٹے کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بھیرہ کے نواحی علاقہ اللہ بخش میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، مقتول قیصر اقبال بھٹی کا اپنے والد بشیر احمد بھٹی سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل باپ اور بیٹے کے درمیان اس تنازعے کو لے کر جھگڑا بھی ہوا تھا، جبکہ آج والد بشیر احمد کا دوبارہ اپنے بیٹے سے جھگڑا ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طیش میں آکر باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 22 سال قیصر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کا جعلی کرنل ساتھی سمیت گرفتار