کراچی ایکسپریس حادثے کے باعث متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر، مسافر پریشان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ایکسپریس حادثے کے باعث متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر، مسافر پریشان
کراچی ایکسپریس حادثے کے باعث متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر، مسافر پریشان

کراچی ایکسپریس ٹرین حادثے کے باعث متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا جس کے باعث سفر کرنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں 1 سے 6 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس 6 گھنٹے اور شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

فرید ایکسپریس، سر سید، تیز گام 4 گھنٹے 30 منٹ جبکہ گرین لائن ایکسپریس 4 گھنٹے لیٹ ہے۔ خیبر میل 2 گھنٹے 30 منٹ، رحمان بابا 2 گھنٹے، عوام اور پاکستان ایکسپریس 1، 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔

کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس وقتِ مقررہ سے 1 گھنٹہ لیٹ ہے۔ تمام تر ٹرینوں کا شیڈول کراچی ایکسپریس کو پیش آنے والے تشویشناک حادثے کے باعث متاثر ہوا جس کے نتیجے میں 1 خاتون جاں بحق ہوگئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سکھر میں کراچی ایکسپریس کی 9 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں، جن میں سے 4 گہری کھائی میں جا گریں جس کے نتیجے میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ 40افراد زخمی ہو گئے۔

 یہ افسوسناک حادثہ روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان پیش آیا، بوگیاں الٹنے کے باعث 1 خاتون جاں بحق جبکہ 40افراد زخمی ہوئے۔ امدادی کارروائی میں پولیس اور ریسکیو کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور رینجرز نے بھی حصہ لیا۔

  مزید پڑھیں: کراچی ایکسپریس کی 4بوگیاں کھائی میں گرگئیں،1خاتون جاں بحق

 

Related Posts