قاہرہ: مصر کے صوبے قلیوبیہ میں مسافر بردار ٹرین کو حادثہ پیش آگیا ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق مصر میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مصری حکومت نے حادثے کی وجوہات پر تحقیقات کا عندیہ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ قبل ازیں 27 مارچ کے روز قاہرہ میں مسافر ٹرینوں کو حادثہ پیش آیا تھا۔
گزشتہ ماہ پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق جبکہ 66سے زائد زخمی ہوئے۔ ایک ماہ کے دوران یہ ٹرین کا دوسرا حادثہ پیش آیا ہے جس پر تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل مصر کے جنوبی علاقے میں دو ریل گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق جبکہ 66 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
مصر کی وزارتِ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبے سوہاگ کے ضلع تھاتا میں جمعے کے روز 2 ریل گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جو مصر کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ ہے۔
مزید پڑھیں: مصر میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم،32 افراد جاں بحق، 66 سے زائد زخمی