نیویارک میں پاکستانی نوبیاہتا جوڑا ہنی مون کے دوران موت کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیویارک میں پاکستانی نوبیاہتا جوڑا ہنی مون کے دوران موت کا شکار
نیویارک میں پاکستانی نوبیاہتا جوڑا ہنی مون کے دوران موت کا شکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: نیو یارک میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا نوبیاہتا پاکستانی جوڑا ہنی مون منانے کے دوران بہاماس کے جزیرے میں سمندر کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگیا۔

پاکستانی نوبیاہتا جوڑے کی موت کی اچانک خبر نے پاکستانی کمیونٹی کو غم میں مبتلا کردیا۔پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اور نیو یارک میں کئی سال سے مقیم مقبول ملک کے صاحبزادے محمد ملک اور پاکستانی نژاد ڈاکٹر نور شاہ 24 اکتوبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

نوبیاہتا جوڑا ہنی مون کیلئے بہاماس نامی ٹورسٹ جزیرے پرگیا، جہاں وہ سمندر کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگیا۔

امریکی حکام نے محمد ملک کے والد کرنل (ر) مقبول ملک ان کی موت کی اطلاع دی جو پاکستانی کمیونٹی کے کسی اجتماع میں بیٹھے تھے اچانک اس اطلاع نے انہیں شدید صدمہ میں مبتلا کر دیا۔

جوڑے کے ساتھ کیا ہوا وہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے۔ تاہم، یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ساحل پر ریت کے پتھروں پر چل رہے تھے جب اچانک پانی کی بڑی لہرانہیں بہا لے گئی۔

Related Posts