سیہون میں حادثہ، منقبت خواں خواجہ علی کاظم، زین ترابی اور علی جان رضوی جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tragic Accident in Sehwan: Manqabat Khwan Khawaja Ali Kazim, Zain Turabi, and Ali Jan Rizvi Pass Away

جامشورو: سیہون میں شریف روڈ حادثے میں معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، زین ترابی اور سید علی جان رضوی جاں بحق ہوگئے۔

آج صبح سیہون شریف روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں گلگت بلتستان کے معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، زین ترابی (فرزندِ شہید علامہ حسن ترابی)خواجہ علی کاظم، زین ترابی اور سید علی جان رضوی جاں بحق ہوگئے۔

یہ تمام افراد گزشتہ شب خیرپور میں جشنِ ولادتِ امام مہدی کی خوشی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد کراچی واپس آ رہے تھے کہ راستے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی شیعہ علماء کونسل پاکستان، سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی ہدایت پر ڈویژنل سیکریٹری حیدرآباد علی محمد شاکر اور ان کی کابینہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور ابتدائی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہو گئے۔

شیعہ علماء کونسل نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔یہ حادثہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے بلکہ پورے علمی، ادبی اور مذہبی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

Related Posts