شہر میں کھلے مین ہولز سے ٹریفک حادثات معمول بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورنگی صنعتی علاقے میں بروکس چورنگی کے قریب سیکٹر 15 میں کھلے مین ہولز سے ٹریفک حادثات معمول بن گئے۔ 

راہ گیروں کے علاوہ موٹر سائیکل سوار افراد بھی ان مین ہولز میں گر کر زخمی ہونے لگے ہیں۔ ان ہولز سے  بھاری ٹریفک کے دوران کسی روز سنگین حادثہ بھی پیش آسکتا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کھلے مین ہولز کی شکایت متعدد مرتبہ متعلقہ اداروں اور کاٹی کے ذمہ داروں کو بھی کی گئی ہے تاہم کسی کی بھی جانب سے دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز اس روڈ پر بد ترین ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے مین ہولز پر رکھے حفاظتی نشانات کو ہٹا کر گاڑیاں بھی گزاری گئیں۔

اس روڈ پر شہر کی معروف صنعتیں واقع ہیں اور ہر وقت بھاری ٹریفک چلتا رہتا ہے، ٹرالوں کی آمد و رفت کے علاوہ بڑے بڑے واٹر ٹینکر یہیں سے گزرتے ہیں۔ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث شہریوں کو یہاں سے گزرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

Related Posts