قومی شناختی کارڈ کی شرط فروری سے لاگو ہوگی۔ چیئرمین ایف بی آر کا اعلان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
قومی شناختی کارڈ کی شرط فروری سے لاگو ہوگی۔ چیئرمین ایف بی آر کا اعلان
قومی شناختی کارڈ کی شرط فروری سے لاگو ہوگی۔ چیئرمین ایف بی آر کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے اعلان کیا ہے کہ   فروری سے قومی شناختی کارڈ کی شرط لاگو ہوگی، ٹیکس نیٹ کو توسیع دینا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اپنی شرط سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا، تاجر برادری سے تعاون متوقع ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ بڑے تاجروں کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں، ٹیکس نیٹ میں توسیع کا عمل شروع ہونے کے بعد تاجروں کو نیٹ میں لائیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ایف بی آر کی کوشش ہے ایویلیوایشن کا عمل بہتر بنایا جائے جبکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے کچھ حلقوں میں یہ ابھی کم ہے۔

شبر زیدی نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں توسیع کے حوالے سے بہت کام باقی ہے۔ افراد سے ریکوری کا عمل جاری ہے، تاہم  اس میں مزید بہتری لائیں گے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہا کہ ہمارے تاجروں سے معاملات طے پا گئے ہیں اور اب ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے 10 دسمبر کو کہا کہ جن اکائونٹس کی تفصیلات مانگیں گے بینک ہمیں وہ فراہم کریں گے ،اسمگلنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔

مزید پڑھیں: تاجروں سے معاملات طے پا گئے ۔ شبر زیدی

Related Posts