تاجر برادری نے 9 بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ عوام دشمنی قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاجر برادری نے 9 بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ عوام دشمنی قرار دے دیا
تاجر برادری نے 9 بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ عوام دشمنی قرار دے دیا

لاہور: تاجر برادری نے 9 بجے کاروبار بند کرنے کا حمزہ شہباز حکومت کا فیصلہ عوام دشمنی قرار دے دیا ہے۔ صدر انجمنِ تاجرانِ پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب حکومت نے 9 بجے کاروبار بشمول ہول سیل اور پرچون کی دکانیں بند کرنے کا اعلان کیا جبکہ شادی ہالز میں تقریبات رات 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں مارکیٹس رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کے فیصلے کے خلاف صوبے بھر میں تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ متعدد تاجروں نے حکومت کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ انجمنِ تاجران کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام دشمنی پر مبنی ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر انجمنِ تاجران نے کہا کہ ہمیں عید تک بازار رات گئے تک کھولنے کی اجازت دی جائے جبکہ عید کے بعد کاروبار رات کو جلد بند کرنے پر حکومت سے مذاکرات کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی مارکیٹس کو رات 9بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں بجلی بچت پلان پر 20 جون سے عملدرآمد کرنے کی منظوری د ے دی جس کا مقصد بجلی کی بچت کرنا ہے۔ 

Related Posts