دو ماہ میں تجارتی خسارہ 3.9 ارب ڈالر رہ گیا، درآمدات میں 20 فیصد کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو ماہ میں تجارتی خسارہ 3.9 ارب ڈالر رہ گیا، درآمدات میں 20 فیصد کمی
دو ماہ میں تجارتی خسارہ 3.9 ارب ڈالر رہ گیا، درآمدات میں 20 فیصد کمی

وفاقی ادارۂ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران 3.9 ارب ڈالر رہ گیا ہے جبکہ درآمدات میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 2 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 36 فیصد کمی ہوئی ، جبکہ برآمدات میں صرف 2.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایگزون موبل اوریوجی ڈی سی میں ایل این جی کی سپلائی کامعاہدہ

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کہہ چکے ہیں کہ حکومت رواں مالی سال جولائی میں گردشی قرضے کو مزید کم کر کے  18ارب روپے پر لے آئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے آخر میں ماہانہ 38ارب روپے کے گردشی قرضے کو 26ارب روپےپرلائےہیں۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے  گزشتہ روز آئی ایم ایف  کےڈائریکٹر مشرق وسطیٰ و وسط ایشیا ڈاکٹر جہاد ازورکی وفد کےہمراہ ملاقات ہوئی جس میں تجدید توانائی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نےآئی ایم ایف ڈائریکٹر کو پاورسیکٹر میں تاریخی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے اہداف کے حصول میں پاور ڈویژن کی کوششوں کو سراہا، قابل تجدید توانائی پالیسی کی تیاری پر بھی آئی ایم ایف نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: وزیرتوانائی عمرایوب سےآئی ایم ایف ڈائریکٹر کی وفد کےہمراہ ملاقات

Related Posts