توشہ خانہ ریفرنس میں زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانہ ریفرنس میں زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا
توشہ خانہ ریفرنس میں زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹر جج نے آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجواتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے بطور ایڈمنسٹریٹو جج توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے آصف زرداری، نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کوواپس بھیج دیا۔

توشہ خانہ ریفرنس میں اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید اور غنی مجید کو بھی ریلیف مل گیا۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس واپس بھیجا گیا جس کے تحت ریفرنس میں ملزمان پر 11 کروڑ کی خرد برد کے الزامات ہیں جبکہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

مسیحی برادری کی جانب سے دس لاکھ پودے لگائے جائینگے، ڈاکٹر جوزف

احتساب عدالت نے ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اوریوسف رضا گیلانی نے بھی ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی تھی۔

Related Posts