توشہ خانہ کیس: احتساب عدالت نے نواز شریف کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانہ کیس: احتساب عدالت نے نواز شریف کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کردئیے
توشہ خانہ کیس: احتساب عدالت نے نواز شریف کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کردئیے

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدر میاں نواز شریف کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔

پاکستان پر 3 بار وزیرِ اعظم کی حیثیت سے حکمرانی کرنے والے میاں نواز شریف کو سابق صدر آصف علی زرداری اور ایک اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے سمیت عدالت میں حاضری کا حکم دیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ کیس میں اومنی گروپ کے ڈائریکٹر عبدالغنی مجید کو بھی عدالت نے سماعت کیلئے حاضر ہونے کا حکم دیا۔

حکم جاری کیے جانے کے باوجود چاروں افراد میں سے صرف سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور ڈائریکٹر اومنی گروپ عبدالغنی مجید عدالت میں حاضر ہوئے جبکہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیلِ صفائی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین علالت کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور عدالت میں جسمانی طورپر حاضری سے قاصر ہیں تاہم سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے عدالت میں کوئی نمائندہ حاضر نہ ہوسکا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے عدالت میں غیر حاضری اور نمائندہ بھی نہ بھیجنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور حکم دیا کہ 11 جون کو سابق صدر آصف زرداری سمیت تمام ملزمان سماعت کیلئے حاضر ہوں۔ 

Related Posts