کراچی میں نوجوان لڑکی سے زیادتی کی کوشش، 2 ملزمان باپ سمیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں نوجوان لڑکی سے زیادتی کی کوشش، 2 ملزمان باپ سمیت گرفتار
کراچی میں نوجوان لڑکی سے زیادتی کی کوشش، 2 ملزمان باپ سمیت گرفتار

کراچی میں نوجوان لڑکی سے زیادتی کی کوشش پر 2 ملزمان کو پولیس نے باپ سمیت گرفتار کر لیا جس کے بعد تینوں کے خلاف بدسلوکی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا جہاں بلاک بی میں متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق 2 افراد نے رات گئے اُس کا راستہ روک لیا۔

بیان کے مطابق مذکورہ ملزمان نے نوجوان لڑکی کو فلیٹ کی چھت پر لے جانا چاہا، تاہم وہ ایسا نہ کرسکے ، دورانِ مزاحمت لڑکی کے چہرے اور گردن پر ناخنوں کے نشان پڑ گئے۔

بعد ازاں متاثرہ لڑکی اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ متعلقہ تھانے واقعے کا مقدمہ درج کرانے پہنچی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ 3 ملزمان کے خلاف دفعہ 337/504/354 کے تحت درج کیا۔

لڑکی کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا کہ ہم نے مددگار 15 کو کال کی لیکن پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لینے کے بعد انہیں راستے میں ہی آزاد کردیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق پولیس نے ملزمان فواد اور حماد کو نذیر نامی والد کے ہمراہ گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش کو آگے بڑھانے کیلئے لڑکی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔ جرم ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ریڈیو کی ریٹائرڈ کنٹرولر پر نوازشات، ماہانہ اعزازیہ جاری

Related Posts