کراچی میں موسلا دھار بارش، گھروں میں پانی بھر گیا، شہری پریشان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt approves distribution of Rs 4 billion among rain victims

کراچی: جمعرات کے روز بھی کراچی کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر بھر کی مرکزی سڑکوں پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیاجبکہ گھروں میں بھی پانی بھرنے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔

صدر ، ایم اے جناح روڈ ، نرسری ، بلوچ کالونی ، سائٹ ایریا ، ملیر ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، لیاقت آباد ، نارتھ ناظم آباد ، محمود آباداور شہر کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔

کراچی میں  موسلادھار بارش نے شہر کے بنیادی ڈھانچے اور معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، متعدد علاقے زیرآب آگئے ہیں جس کے نتیجے میں املاک کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشیدکے گھر پر فائرنگ

محکمہ موسمیات پاکستان کی پیش گوئی کے مطابق شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کے بعد کراچی میں دوپہر تک تیز بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ بحیرہ عرب اور جنوبی سندھ پر ابھی بھی ہوا کا دباؤ کم ہے جبکہ ایک اور نظام بلوچستان سے شہر میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دباؤ کی وجہ سے ہی کراچی میں تیز بارش ہو رہی ہے۔

Related Posts