راولپنڈی :مسلح افواج کے سروس چیفس نے آج انٹر سروسز انٹلیجنس کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ جنرل ندیم رضا ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آج آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سروس چیفس کا استقبال کیااوراعلیٰ فوجی قیادت کو علاقائی اور سیکورٹی امور پر بریفنگ دی گئی جس میں لائن آف کنٹرول اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ساتھ صورتحال پر خصوصی زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں:بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن بحالی کرنیکا فیصلہ