تہران: ایران کے نامور ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے، مقتول ایران کے جوہری پروگرام کے بانیوں (ماسٹر مائنڈ) میں شامل تھے۔
ایرانی سائنسدان محسن فخری زادے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2018ء میں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ایران کے ایٹمی پروگرام بارے متعلق بات کرتے ہوئے محسن فخری زادے کا نام خصوصی طور پر لیا تھا۔محسن فخری زادے شروع ہی سے اسرائیل کو کھٹکتے تھے۔
ان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا بھر کے خفیہ اداروں کی جانب سے ایرانی سائنس دان محسن فخری زادے کو ایران کے خفیہ جوہری اسلحے کے پروگرام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔
Terrorists murdered an eminent Iranian scientist today. This cowardice—with serious indications of Israeli role—shows desperate warmongering of perpetrators
Iran calls on int'l community—and especially EU—to end their shameful double standards & condemn this act of state terror.
— Javad Zarif (@JZarif) November 27, 2020