بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایڈیشنل ڈی سی) راج کمار تھاپا پاکستانی حملے میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
یہ واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے راجوری سیکٹر میں پاکستانی افواج کی جانب سے کیے گئے ایک ٹارگٹڈ حملے کے دوران پیش آیا جس میں بھارتی فوجی اور انتظامی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی پاکستان کی جانب سے جاری اس وسیع تر آپریشن کا حصہ ہے جس کا مقصد بھارت کے ان ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے جو پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔
تاحال بھارتی حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔