ترکی کی قسمت چمک اٹھی،ارطغرل غازی کے شہر سوگت سے ٹنوں سونا دریافت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tons of gold discovered in Ertugrul Ghazi city Sogut

استنبول: خلاف عثمانیہ کے بانی کے ارطغرل غازی کے شہر سوگت سے اربوں ڈالر مالیت کے ٹنوں کے حساب سے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کے بعد ترکی کی قسمت چمک اٹھی ہے۔

ترکی میں ارطغرل غازی کے شہر سوگت سے تقریبا 100 ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،ترکی کے زرعی شعبے اور کریڈٹ کارپوریٹیوز کے سربراہ فہراتین پوئراز نے سونا ملنے کی تصدیق کی ہے ۔

سوگت سے ملنے والے سونے کی مقدار کا اندازہ 35 لاکھ اونس یعنی 99 ٹن لگایا گیا ہے اور اس کی قیمت 6 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دو برس میں ان ذخائر سے حاصل کیا گیا سونا ترکی کی معیشت کا حصہ بننا شروع ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کی اصلاحان کا مداحوں کو محبتوں بھرا پیغام، رابطہ نہ رکھنے پر معذرت

خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل غازی نے موجودہ ترکی کے بیلیجک صوبے کے اس علاقے سوگت میں کائی قبیلے کی ایک شاخ کو منظم کرکے ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔

واضح رہے کہ خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل غازی نے سوگت شہر پر اپنا تسلط قائم کرکے پہلے شہر میں اقتدار قائم کیا تھا۔

Related Posts