ہمارا دور مشکل تھا، آج لوگ سوشل میڈیا کے باعث مشہور ہوجاتے ہیں، قوی خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارا دور مشکل تھا، آج لوگ سوشل میڈیا کے باعث مشہور ہوجاتے ہیں، قوی خان
ہمارا دور مشکل تھا، آج لوگ سوشل میڈیا کے باعث مشہور ہوجاتے ہیں، قوی خان

لاہور:سینئر اداکار اور متعدد ڈراموں میں کام کرنے والے قوی خان نے کہا ہے کہ زندگی میں مشکل حالات بھی آتے ہیں اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب کسی انسان کے جوہر کھل کر سامنے آتے ہیں، ہمارے دور میں جتنی مشکلات ہوتی تھیں آج کے اداکاروں کوتو اس کے عشر عشیر کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

سینئر اداکار قوی خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مشکل وقت میں صبر سے کام لیا ہے اور تدبر اور تحمل سے اس وقت سے نمٹنے کی کوشش کی ہے اور صرف اللہ پر توکل کیا جس کے باعث ہر میدان میں کامیاب رہا۔

قوی خان نے کہا کہ مشکل وقت میں جب آپ جذباتی یا مایوس ہو جائیں تو اس کا نتیجہ ہمیشہ الٹ ہی نکلتا ہے۔ مشکل حالات اور وقت سے کامیابی سے باہر نکلنے والا ہی زندگی میں کامیاب ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی مشکل حالات سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ کیونکہ مشکل وقت میں انسان اپنی ہمت کے باعث آگے بڑھ سکتا ہے۔

سینئر اداکار نے کہا کہ ہمارے دور میں ٹیکنالوجی نہ ہونے کے برابر تھی اور سادگی پسند لوگ ہوا کرتے تھے اور ہمیں بہت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ آج کے دور میں تو جدید ٹیکنالوجی سے لیس آلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر طرف سوشل میڈیا کا چرچہ ہے، بچہ بچہ اس سے اچھی طرح واقف ہوچکا ہے، جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگ ایک ویڈیو بنا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں بغیر محنت کئے۔

مزید پڑھیں: قادیانیوں کی جانب سے ٹی وی میزبان وقار ذکاء کو مناظرے کا چیلنج

Related Posts