بد قسمت آبدوز ٹائٹن جو کچھ دنوں قبل بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہوگئی تھی، مذکورہ آبدوز کی تلاش کا کام چوتھے روز بھی جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے اہم پیش رفت آئی ہے، آبدوز کی تلاش کے دوران ٹائی ٹینک کے قریب زیر سمندر سے کچھ ملبہ دریافت ہوا ہے۔
امریکی کوسٹ کے مطابق ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب علاقے میں ملبہ ملا ہے،بحر اوقیانوس میں سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش کا عمل تاحال جاری ہے، تاہم کچھ ملبہ دریافت ہوا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ماہرین روبوٹ سے ملبے والی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ کچھ دیر بعد اس حوالے سے پریس کانفرنس کی جائے گی۔
کوسٹ گارڈ کا مزید کہنا ہے کہ ہورائزن آرکٹک کی آر او وی (دور سے چلنے والی گاڑی) کو ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب سمندر کے فرش پر ملبہ پڑا ہوا نظر آرہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس پیش رفت میں بڑے انتباہات ہیں، یہ ملبہ کچھ خاص ہوسکتا ہے اور ممکن ہے کہ یہ کچھ بھی نہ ہو۔
بہت سے لوگوں نے رواں ہفتے ماہرین سے بات کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ممکن ہے ٹائٹن بیرونی ڈھانچے کے دباؤ کو سہنے میں ناکامی کی وجہ سے پھٹ گیا ہو اور دریافت ہونے والا ملبہ اسی کا ہو تاہم فی الحال اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
مزید پڑھیں:سمندر میں لاپتہ ٹائٹن آبدوز میں آکسیجن کی سپلائی ممکنہ طور پر ختم ہوگئی
اس پیشرفت کے ساتھ یہاں یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہیے کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کے ارد گرد سمندری فرش ہر طرح کے ملبے سے بھرا پڑا ہے۔تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔