مقروض شوہر سے تنگ بیوی قرض وصول کرنے گھر آئے لون ایجنٹ کیساتھ بھاگ گئی، وائرل ویڈیو دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہندوستان ٹائمز

جھگڑالو شوہر سے تنگ بیوی نے قرض وصول کرنے کے لیے گھر آنے والے ایجنٹ سے ہی شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شرابی اور جھگڑالو شوہر سے جان چھڑالی۔

خاتون نے شوہر کے لیے گئے قرض کی وصولی کے لیے گھر آنے والے ایجنٹ کو اپنی دکھ بھری داستان سنائی جس پر اسے رحم آگیا۔

اندرا کماری اور پون کمار کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں محبت میں تبدیل ہوگئی اور دونوں نے شادی کرنے کی ٹھان لی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARCLANTIC (@arclanticltd)

صحیح موقع دیکھ کر دونوں مغربی بنگال فرار ہوگئے جہاں دو روز قبل ایک مندر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

پہلے شوہر نکھل شرما کو پتا چلا تو وہ لڑنے جھگڑنے مغربی بنگال پہنچا تاہم وہاں جوڑے نے پولیس میں تحفظ کی درخواست پہلے ہی سے جمع کرا رکھی تھی۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کی شادی نکھل سے دو سال قبل ہوئی تھی لیکن اس نے سوائے مارپیٹ اور لڑائی جھگڑے کے کچھ نہیں دیا۔

پولیس نے خاتون کے پہلے شوہر نکھل کو یہ کہہ کر واپس بھیج دیا، جب خاتون تمھارے ساتھ رہنے کو تیار نہیں تو زبردستی نہیں کی جا سکتی۔

Related Posts