ٹک ٹاک پر دوستی کر کے خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک پر دوستی کر کے خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
ٹک ٹاک پر دوستی کر کے خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی: وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر دوستی کر کے خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت سردار ارشد اور محسن کے نام سے ہوئی، مدعیہ مقدمہ کے مطابق میری دوستی ٹک ٹاک پر سردار نامی شخص سے ہوئی جس نے مجھے بلا کر ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کی۔

واقعہ اطلاع پر وارث خان پولیس نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔

اسکول ٹیچر کی کم سن طالبہ سے جنسی زیادتی

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھی/ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین سے زیادتی ناقابل برداشت ہے۔

Related Posts