مارگلہ ہلز پر آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر نے الزامات کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مارگلہ ہلز پر آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر نے الزامات کو مسترد کردیا
مارگلہ ہلز پر آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر نے الزامات کو مسترد کردیا

اسلام آباد: ڈولی نامی ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کے چکر میں اسلام آباد میں موجود مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ لگادی۔

حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار ڈولی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نیشنل پارک کے علاقے میں آگ لگانے کے الزامات کی تردید کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dolly. ???????? (@dollyofficial1)

ٹک ٹاکر اسی جگہ پر موجود ہیں جہاں پر انہوں نے اپنی پچھلی ویڈیو بنائی تھی، اُن کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’وہ جہاں کھڑی ہوئی ہیں وہ نیشنل پارک کوہسار نہیں بلکہ موٹروے ہے، اُن کے آنے سے قبل ہی یہ آگ یہاں لگی ہوئی تھی۔‘

یہ بھی پڑھیں:مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کون ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dolly. ???????? (@dollyofficial1)

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولی نے ثبوت کے طور پر پاس کھڑے شخص سے بھی آگ لگانے کی حقیقت بتانے کو کہا ہے، جس پر عام شہری کا کہناتھا کہ اِن جھاڑیوں سے بہت بڑے بڑے سانپ نکل آتے ہیں اور اُن کے بچوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

شہری نے کہا کہ وہ یہاں پاس ہی رہتے ہیں، یہ آگ وہ اپنے گاؤں کے بچوں اور مویشیوں کو سانپوں کے حملوں سے بچانے کے لیے لگاتے ہیں۔

مزید برآں ویڈیو کے آخر میں ٹک ٹاکر سانپوں کا نام سُن کر ڈر کر وہاں سے بھاگتے ہوئے شہری کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر ڈولی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں انھیں ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کے عقب میں آگ لگی ہوئی ہے۔

Related Posts