محکمۂ ریلوے کی بڑی غفلت، ٹک ٹاکرز چلتی ٹرین پر چڑھ کر ویڈیوز بنانے لگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمۂ ریلوے کی بڑی غفلت، ٹک ٹاکرز چلتی ٹرین پر چڑھ کر ویڈیوز بنانے لگے
محکمۂ ریلوے کی بڑی غفلت، ٹک ٹاکرز چلتی ٹرین پر چڑھ کر ویڈیوز بنانے لگے

لاہور: محکمۂ ریلوے کی بڑی غفلت بے نقاب ہو گئی، نوجوان نسل کے ٹک ٹاکرز چلتی ٹرین پر چڑھ کر ویڈیوز بنانے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان نسل نے ٹک ٹاک کے جنون میں اپنی جانیں خطرے میں ڈال دیں، آئے روز ٹک ٹاک پر خطرناک کرتب دکھائے جا رہے ہیں۔ معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے نئے ٹک ٹاکرز کو الٹے سیدھے چیلنجز میں الجھا دیا ہے۔

معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے نوجوانوں کو چلتی ٹرین پر چڑھ کر ویڈیو بنانے کا چیلنج دے دیا، نوجوان ٹک ٹاکر نے آئی فون کے حصول کیلئے دئیے گئے چیلنج کیلئے جان خطرے میں ڈال دی۔

ٹک ٹاک کی دنیا میں نووارد نوجوان بارہا چلتی ہوئی ٹرین کے آگے پیچھے گھومتا رہا، ٹرین پر چڑھنے کی ویڈیوز بھی بنانے کی کوشش کی۔ تمام تر صورتحال میں محکمۂ ریلوے اور ریلوے پولیس خوابِ خرگوش کے مزے لوٹتی رہی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل شہرِ قائد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے نوجوان سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی، کراچی کا نوجوان سیکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی۔

نوجوان سیکیورٹی گارڈ گزشتہ برس نومبر کے دوران گلشنِ معمار میں واقع ایک فلور مل میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا جس کی عمر 20 سال بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی

Related Posts