ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی وقار ذکاء پر تنقید، منافق قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے وقار ذکاء کو بے جا تنقید پر کھری کھری سنا دی
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے وقار ذکاء کو بے جا تنقید پر کھری کھری سنا دی

ٹوکیو: پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے نجی ٹی وی میزبان وقار ذکاء کو ویڈیو پر تنقید کرنے پر جواب دیتے ہوئے منافق قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی ویڈیو پر ردِ عمل کی ویڈیو بناتے ہوئے وقار ذکاء نے ان کے خلاف قابلِ اعتراض تبصرہ کیا جس پر جنت مرزا نے انہیں اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں منافق قرار دے ڈالا۔

نجی ٹی وی اسٹار وقار ذکاء کو انکل قرار دیتے ہوئے جنت مرزا نے ان پر منافق ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ وقار ذکاء بھی وہی سب کچھ کرتے ہیں جو ٹک ٹاکرز ریٹنگ اور شہرت حاصل کرنے کیلئے پہلے ہی کر رہے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا کہ وقار ذکاء کوکوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ٹاک ٹاکرز کو سرزنش کریں۔

پیغام میں جنت مرزا نے کہا کہ انکل جی، آپ ریٹنگز اور ویوز کی خاطر ٹک ٹاکرز پر تنقید کرتے ہیں، ہم نوجوانوں کو بڑا غلط پیغام دے رہے ہیں لیکن آپ کے شوز، لائیو ویڈیو کالز اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز بھی سب نے دیکھی ہیں۔

جنت مرزا نے کہا کہ وقار ذکاء ریٹنگز کیلئے اپنی زبان خراب نہ کریں، اگر ایسا ہی کرنا ہے تو پہلے یو ٹیوب سے اپنا سارا مواد ڈیلیٹ کردیں، اس کے بعد ہم پر تنقید کرتے ہوئے آپ اچھے بھی لگیں گے۔ 

قبل ازیں 4 روز قبل وقار ذکاء نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پاکستان بھر میں پابندی عائد ہے لیکن اب ٹک ٹاکرز نے فیس بک پر یہ مواد شائع کرنا شروع کردیا ہے، جس کے بعد انہوں نے جنت مرزا کی ویڈیو پر ردِ عمل دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر پر پابندی کیسے لگوائیں؟ وقار ذکاء نے بتا دیا

Related Posts