ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور ڈاکٹر فاروق ستار کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

waqar zaka exposed Hareem Shah and Farooq Sattar

کراچی: متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کچھ عرصہ قبل اپنی متنازعہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی جبکہ اہم سیاسی شخصیات اور مقامات پر بنائی گئی ویڈیوز کی وجہ سے حریم شاہ کو سخت تنقید کے بعد کچھ عرصے کیلئے ملک سے باہر رہنا پڑا تھا۔

حریم شاہ کے والد نے ان کی ناپسندیدہ حرکتوں کی وجہ سے تنگ آکر سوشل میڈیا پر معافی مانگی تھی جس کے بعد حریم شاہ نے آئندہ متنازعہ ویڈیوز بنانے سے توبہ کرلی تھی۔

سوشل میڈیا پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار اور حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں حریم شاہ اور ڈاکٹر فاروق ستار کو اکٹھے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں ڈاکٹر فاروق ستار انتہائی ہچکچاہٹ کا شکار جبکہ حریم شاہ پراعتماد اور ہنستی کھلکھلاتی دکھائی دے رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر سوالات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کی مبینہ ویڈیولیک

سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی شرمیلے اور منکسرالمزاج فاروق ستار کی حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو پر انتہائی غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار سے ویڈیو کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts