مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے ملک کریٹ چیلنج کو صارفین کی سیکیورٹی کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی جس کا مقصد لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک میں ملک کریٹ چیلنج سمیت متعدد چیلنجز کو پورا کرنے کیلئے صارفین خطرناک اسٹنٹس کرکے اپنی جان پر کھیل جاتے ہیں۔ کچھ لوگ شدید چوٹوں سے زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ٹک ٹاکر بن گئیں، پہلی ویڈیو یوٹیوب پر بھی وائرل
ملک کریٹ چیلنج کے دوران ٹک ٹاک صارفین کریٹس پر کھڑے ہو عجیب و غریب حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں جس کا مقصد عوام کی توجہ حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں تاہم اس سے جان جانے کا خدشہ رہتا ہے۔
قبل ازیں طبی ماہرین ٹک ٹاکرز کو ملک کریٹ چیلنج کو خطرناک قرار دے چکے ہیں جس پر ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ہم خطرناک کاموں کے تشہیری مواد کے مخالف ہیں اور اسی وجہ سے یہ ٹرینڈ کالعدم قرار دیا گیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل مینار پاکستان پر ہراسگی اور اس قسم کے دوسرے واقعات کے بعد پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آج سے 6 روز قبل کہ پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب نے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
وی سی پی ایچ اے نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاکر کو پارکوں میں داخلے سے پہلے اجازت نامہ جمع کرانا ہو گا اور باضابطہ اجازت نامے کے بعد انہیں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی اجازت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ