پنجاب میں ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کیلئے معذور نوجوان پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tik Tokers brutally torture disable boy in Hujra Shah Muqeem

اوکاڑہ :ہجرہ شاہ مقیم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون میں ٹک ٹاکرزنے معذور لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا ، موٹرسائیکل سے باندھ کر اسے گھسیٹتے رہے، پولیس حکام نے نوٹس لے لیا۔

ہجرہ شاہ مقیم کے نواح میں شیر نگر کے علاقے میں ٹک ٹاکر فرحت عباس اور علی حسن نے ایک معذور نوجوان پر وحشیانہ تشدد کیا، اسے رسی سے باندھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ایک درخت سے لٹکا دیا اور موٹرسائیکل کے پیچھے باندھ کر گھسیٹاگیا۔

ملزمان نے معذور لڑکے جگنو کو نہر میں غوطہ بھی لگوایااور ویڈیو بناتے رہے، معذور نوجوان مدد کی التجا کرتا رہالیکن سفاک نوجوانوں نے کوئی رحم نہیں کیا، واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔

مزید پڑھیں: لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جرم میں عہدے سے برطرف

واضح رہے کہ پاکستان میں  ٹک ٹاک بنانے کیلئے خودکشی اور حادثات کے واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں تاہم حالیہ واقعہ کے بعد ٹک ٹاکر کا ایک اور سفاک چہرہ سامنے آیا ہے۔

Related Posts