پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارعلیشبہ انجم کا پہلا گیت”عشق”یوٹیوب چھا گیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پاکستان میں ابھی تک کوئی بھی ایسا ٹک ٹاک اسٹار نہیں ہے جس کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوئی ہو اور یہ اعزاز ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے نام کیا ہے۔انہی کی چھوٹی بہن علیشبا انجم کا پہلا ڈیبیو سانگ ’عشق‘ ریلیز ہونے کے تین دن بعد بھی یوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں سرفہرست رہنے میں کامیاب ہوگیا۔

اپنی بڑی بہن کے نقشِ قدم پر چلنے والی ٹک ٹاک ماڈل علیشبا انجم نے بھی اپنی اداکاری کا آغاز گلوکار و کمپوزر سرمد قدیر کی میوزک ویڈیو کے ذریعے کیا ہے۔علیشبا انجم اور سرمد قدیر کے اس نئے گانے کا نام ’عشق‘ ہے جوکہ تین روز قبل یعنی 22 جنوری کو ہی ریلیز ہوا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار کے اس ڈیبیو سانگ کو تحریر اور کمپوز سرمد قدیر نے کیا ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر بھی وہ خود ہی ہیں۔سرمد قدیر اور علیشبا انجم کے اس گانے میں ایک ایسی کہانی کی منظر کشی کی گئی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکے کو پہلی نظر میں ہی ایک خوبصورت لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے۔گانے کے ریلیز ہونے کے 3 دن میں ہی اب تک 1 اعشاریہ 9 ملین افراد نے یہ گانا دیکھ لیا ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا نے پاکستانیوں کی منفی ذہنیت کے بیان پر یوٹرن لے لیا