شمالی وزیرستان میں دوران آپریشن فورسز کے 3جوان شہید ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں دوران آپریشن فورسز کے 3جوان شہید ہوگئے
شمالی وزیرستان میں دوران آپریشن فورسز کے 3جوان شہید ہوگئے

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فورسز نے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بھی جام ِ شہادت نوش کیا۔

دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزی کا مظاہر ہ کیا، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی قابض فوج نے دیوا سیکٹر پر ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔ اس موقع پر پاکستانی افواج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کو شدید جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان دفتر خارجہ نے 12 جنوری کو بھارت کے سینئر سفارتکار کو طلب کیا تھا اور ایل او سی کے نیزہ پیر سیکٹر میں جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا تھا۔

اُس وقت بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ محمد ظہیر شدید زخمی ہو گیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ جابر بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

Related Posts