لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے منگل کو 9 مئی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو شادمان تھانے میں جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
عدالت نے تینوں رہنماؤں کے جیل ٹرائل کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور شادمان میں مقدمات درج ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے توشہ خانہ کیس میں رینجرز کے ہاتھوں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج پھوٹ پڑا تھا۔
کئی مقامات پر مظاہرے تشدد کی شکل اختیار کر گئے تھے، جس کے نتیجے میں لاہور میں جنرل ہیڈ کوارٹرز اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملے ہوئے۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی 9 مئی کے تشدد سے متعلق مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔