کراچی: قیوم آباد سگنل کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے 3افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق قیوم آباد پل سے اترتے ہوئے ٹینکر کا بریک فیل ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹینکر نے دو کاروں اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔
حادثے کے فوری بعد عوام کی کثیر تعداد جائے حادثہ پر جمع ہوگئی اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں دو مرد اور ایک بچی جاں بحق ہوئے،جاں بحق افراد میں دو کی شناخت 28 سالہ ذیشان اور 22 سالہ حسنین سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: سیلاب زدگان کیلئے خوشخبری، برطانیہ سندھ کے ہزاروں متاثرین کی مدد کیلئے تیار