پورٹ قاسم کے قریب فائرنگ تین افراد جاں بحق، وڈیو منظر عام پر آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ اسکرین شاٹ)

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پورٹ قاسم چورنگی کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

Related Posts