بارسلونا میں یوم آزادی کے موقع پر آتشزدگی، 3پاکستانی ہلاک، 4 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three Pakistani men die in Barcelona fire

بارسلونا : یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر اسپین میں گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی نوجوان ہلاک ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بارسلونا میں بیٹری چارج کرتے وقت شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے اور آگ لگ گئی جس نے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے مکان کے مکین شدید متاثر ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں پاکستان کے شہرگوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ سرفراز ، 24 سالہ مظہر اور 33 سالہ ابو سفیان شامل ہیں۔

حادثے میں شدید زخمی ہونے والے قمر سلیم کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فیصل سلیم ، قدیر اور عمران بیگ معمولی زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فورا بعد ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

مزید پڑھیں :پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناکردم لیں گے،وزیراعظم عمران خان

اسپین میں پاکستان کے سفیر اور قونصل جنرل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان تمام ساتھیوں کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں۔

Related Posts