کراچی:صوبائی وزیرشہلا رضا نے کہاہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے تین مزید ارکان منحرف ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی رہنماشہلا رضا نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوچکا ہے، پی ٹی آئی کے کئی اراکین غائب ہیں۔
سندھ میں PTI کے تین مزید ارکان منحرف ہوگئے،PTI نے حفاظت کے نام پر اپنےارکان کو ایک نجی ہوٹل میں شفٹ کردیا تھالیکن رات میں گورنر ہاؤس کےحکم پر ان ارکان کو دوسرے ہوٹل منتقل کیا جا رہا تھاجو تین ارکان نےیہ حکم ماننے سے انکار کردیا اور اپنے گھروں پر چلے گئ،گورنر سمیتPTI قیادت پریشان
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) March 2, 2021